پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ڈینگی مچھرکے حملے زور پکڑنے لگے

Published on October 26, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 862)      No Comments

\"4\"

لاہور/پشاور…پنجاب میں ڈینگی بخار سے ایک اور نوجواں دم توڑ گیا ہے، صوبے میں ڈینگی سے یہ دوسری ہلاکت ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 30مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ،،صوبے میں مشتبہ ڈینگی مریضوں کی تعداد 6 ہزار 687 تک پہنچ گئی، جبکہ سوات اور شانگلہ میں یہ تعداد 9 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ذرائع محکمہ صحت پنجاب کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی سے 23سالہ نوجوان آصف دم توڑ گیا۔ذرائع کے مطاق آصف راول ٹاوٴن کا رہائشی تھا اور کئی روز سے ہولی فیملی اسپتال میں زیرعلاج تھا۔ رواں سال پنجاب میں ڈینگی بخار سے یہ دوسری ہلاکت ہے۔ بہاولپور میں بہاول وکٹوریہ اسپتال میں زیر علاج مزید ایک شخص میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس ضلع بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 18ہوگئی۔دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 30افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کردی،، صوبے میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 671 ہو گئی، ادھرسوات میں 31 اور شانگلہ میں مزید 24افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔محکمہ صحت کے مطابق جمعے کو سوات میں ڈینگی بخارکے 31نئے کیس سامنے آئے۔ جن میں سے 22 مریض سیدو شریف اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ دو ماہ کے دوران ضلع بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد8765ہوگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک یہاں ڈینگی بخار سے 34 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ ضلع شانگلہ میں بھی مزید 24 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 69 تک جا پہنچی ہے۔ ضلع بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy