ضلع اوکاڑہ میں انسدا د کرونا وائرس کے لئے سپرے کا عمل جاری

Published on March 31, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 204)      No Comments


اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر عثمان علی کی ہدایات پر ضلع میں انسدا د کرونا وائرس کے لئے سپرے کا عمل جاری ۔ ریسکیو 1122 ،میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ڈسٹر کٹ کمپلیکس ،جوڈیشل کالونی ،فیضان مدینہ ،ڈسٹر کٹ جیل کی کالونی اور جیل کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لئے سپرے کیا ۔ ریسکیو 1122 ،بلدیہ کے عملہ نے جیل تمام وارڈ ،بیرکوں ،دفاتر کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لئے سپرے کیا ۔ اس موقع پر ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 چوہدری ظفر اقبال اور چیف آفیسر میونسپل کارپور یشن فدا افتخار میر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عثمان علی کی سر براہی میں تمام محکمے انسداد کرونا کے لئے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لئے تمام اقدامات کر رہے ہیں مشکل اور امتحان کی اس گھڑی میں سرکاری افسران و ملازمین عوام کی جان کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کو داوَ پر لگا کر انسداد کرونا اقدامات کر رہے ہیں ۔ ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 چوہدری ظفر اقبال اور چیف آفیسر میونسپل کارپور یشن فدا افتخار میر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حکومتی کاوشوں کو ثمر آور بنانے کے لئے اپنے گھروں میں زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں بازاروں اور سٹرکوں میں زیادہ نہ آئیں اور سماجی فاصلہ کے لئے جو ہدایات دی گئی ہیں ان پر عملد ر آمد کریں تاکہ آپ اور آپ کے پیارے کرونا وائرس سے بچ سکیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy