بھارت مقبوضہ کشمیر سے متعلق مزید کسی بھی اقدام سے باز رہے، دفتر خارجہ

Published on June 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 91)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی ) پاکستان نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر سے متعلق مزید اقدامات سے باز رہے، مزید غیر قانونی اقدامات خطے میں امن واستحکام کو خطرے سے دوچار کر دیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات پر از سرنو غور کرے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں وکشمیر کی حیثیت اور آبادی کے ڈھانے میں کسی بھی تبدیلی کی کوششوں کی مخالفت جاری رکھے گا۔ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلیوں، مقبوضہ علاقے کی مزید تقسیم کے حوالے سے بھارتی میکنزم سے متعلق رپورٹس پر سخت تحفظات ہیں۔ پاکستان نے عالمی برادری،اقوام متحدہ،بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور گلوبل میڈیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر عالمی سطح پر ایک تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے اور بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور یو این سلامتی کونسل کے قراردادوں کے سراسر منافی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes