لاک ڈاؤن سے متاثر بے روزگار اور مستحق لوگوں میں سینیٹائزر، گلوز اور ماسک تقسیم

Published on April 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 216)      No Comments

کبیروالا(یو این پی) مخلوق خدا کی بے لوث خدمت میں اپنی مدد آپ کے تحت مصروف عمل سردار عمیر عمر ایگری ڈیری فش اینڈ مینگو فارمنگ کے سی ای او سردار عمر خان سیال کی خصوصی ہدایت پر سردار عمیر عمر ایگری ڈیری فش اینڈ مینگو فارمنگ کے زیر اہتمام کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن سے متاثر بے روزگار اور مستحق خاندانوں میں سینیٹائزر،گلوز اور ماسک تقسیم کیئے گئے سامان تقسیم کرنے کی اس تقریب میں سردار عمیر عمر ایگری ڈیری فش اینڈ مینگو فارمنگ ونگ کے سی ای او سردار عمر خان سیال، منیجنگ ڈائریکٹر سردار عمیر عمر خان سیال، ایڈمن آفیسر ارشد محمود خان سیال، انجنیئر مدثر رمضان خان سیال، مزمل عمران خان سیال، عبداللہ قمر لدھیانہ سیال سمیت مستحق خاندانوں کے افراد شریک تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار عمیر عمر ایگری ڈیری فش اینڈ مینگو فارمنگ کے ایڈمن آفیسر ”ارشد محمود خان سیال” کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار اور مستحق خاندانوں کی مدد کرنا ہے، کورنا وائرس کی وجہ سے متاثر ہونے والوں کو ریلیف دینا ہماری اولین ترجیح ہے کرونا وائرس کی وجہ سے مشکل کی اس گھڑی میں عوام الناس کی بہتری اور بچاؤ کیلئے کیئے جانیوالے حکومتی اقدامات لائق تحسین ہیں سردار عمیر عمر ایگری ڈیری فش اینڈ مینگو فارمنگ کے ورکرز حکومت کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دینگے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes