سام سنگ نے صرف بیس ہزار روپے میں وہ موبائل متعارف کروادیا جسے استعمال کر کے آپ کا دماغ انتہائی پرسکون ہوجائے گا

Published on April 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 641)      No Comments

 


سئیول(یو این پی)نئی نسل سمارٹ فون کی شوقین تو ہے ہی، لیکن ان فونز میں موجود جدید ترین فیچرز اور ہمہ وقت انٹرنیٹ تک رسائی انہیں تدریسی عمل سے دور لے جاتی ہے ۔ طلبہ چاہنے کے باوجود بھی سوشل میڈیا کی لت سے جان نہیں چھڑوا پاتے اور بسااوقات اپنا مستقبل تاریک کر بیٹھتے ہیں، تاہم اب سام سنگ نے طلبہ کا یہ مسئلہ حل کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سام سنگ نے ایسا سمارٹ فون متعارف کروا دیا ہے جو سمارٹ تو ہو گا لیکن انٹرنیٹ سے منسلک نہیں ہو سکے گا۔ اس ماڈل کو ’جے2پرو‘ (J2 Pro)کا نام دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سام سنگ نے اس ماڈل کے 18کروڑ 60لاکھ فون مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر دیئے ہیں جو خاص طور پر طلبہ کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر بنائے گئے ہیں۔ ان سے صرف کالز کی جا سکیں گے یا پھر ٹیکسٹ میسج بھیجے جا سکیں گے۔تاہم اس میں سمارٹ فونز کے دیگر فیچرز موجود ہیں، جن میں8میگا پکسل بیک اور5میگا پکسل فرنٹ کیمرا، 1.5جی بی ریم (RAM)، مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ، کواڈ کور پروسیسر اور AMOLEDسکرین شامل ہیں۔ اس فون کی صرف 186ڈالر(تقریباً 20ہزار روپے) رکھی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes