امریکہ میں کورونا وائرس مزید 1 ہزار سے زائد جانیں نگل گیا

Published on April 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 309)      No Comments

واشنگٹن (یواین پی) امریکہ میں کورونا وائرس مزید 1 ہزار سے زائد جانیں نگل گیا 1 ہزار 48 اموات کے بعد امریکہ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 452 ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں گزشتہ کئی روز سے ہلاکتوں کی شدت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ہزار سے زائد افراد روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد مر رہے ہیں۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں ایک ہزار سے زائد مزید ہلاکتوں کی تصدیق کے بعد ملک میں وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 8 ہزار 452 ہو گئی ہے۔ جبکہ 34 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار سے بھی بڑھ چکی ہے۔ امریکہ صدر نے اپنے ایک بیان میں آئندہ چند روز میں افسوسناک حد تک ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes