حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر دوسرا میزائل حملہ ناکام

Published on April 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 359)      No Comments

ریاض(یواین پی) سعودی فورسز نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر دوسرا میزائل حملہ نا کام بنا دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک ہفتے کے دوران حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی جانب دوسرا میزائل حملہ کیا گیا جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل کو کسی ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنایا گیا جب کہ بیلسٹک میزائل یمن میں حوثی باغیوں کے زیر قبضہ علاقے صعدہ سے فائر کیا گیا تھا۔حوثی باغیوں کا دوسرا میزائل سعودی عرب کے صحرائی علاقے میں گرا جب کہ جمعے کو بھی سعودی فورسز نے حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بنایا تھا۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ نجران کی جانب داغے گئے میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنایا گیا۔یاد رہے کہ حوثی باغی ستمبر 2014 میں حکومت کے خلاف بغاوت کے بعد سے یمن کی سرحد کے نزدیک واقع سعودی عرب کے جنوبی شہر نجران کی جانب کئی میزائل حملے کر چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes