ایک ہفتہ قبل سول اسپتال نوشہروفیروز میں انسٹال کی گئی 10وینٹی لٹر کونوابشاہ منتقل

Published on April 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 273)      No Comments

 نوشہرو فیروز (یواین پی) ایک ہفتہ قبل سول اسپتال نوشہروفیروز میں انسٹال کی گئی 10وینٹی لٹر کونوابشاہ منتقل کر دیئے گئے جس کے خلاف ایکشن کمیٹی کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا اس موقع پر سول اسپتال بچاﺅ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد یونس راجپر، خادم سیال، کونسلر ڈاکٹر کاشف مصطفی میمن، کونسلر شاھد خانزادہ، جی یوآءرہنما اکرم پیرزادہ، اور دیگر نے کہاکہ ہم مسلسل 19 ماہ سے سول اسپتال کو ضلع اسپتال کا درجہ نہ ملنے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں جس کہ باعث ایک ہفتہ قبل سول اسپتال میں 10 وینٹی لیٹرز کو انسٹال کیا گیا تھا جس کا افتتاح پی پی ایم این اے ذوالفقار بیہن نے کیا تھا مگر افسوس کہ 30 سال گذر جانے کہ باوجودبھی سول اسپتال کو ضلعی ہاسپیٹل کا درجہ تو نہیں دیا جارہا ہے الٹہ ہاسپیٹل میں لگائی گئی تمام وینٹی لیٹرز بھی نوابشاہ منتقل کردیا گیا ہے جوکہ نوشہروفیروز کے شہریوں کے ساتھ ناانصافی کی انتہا ہے، سندھ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف ہم عدالت میں جائیں گے انہوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس، سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ سول اسپتال کے مسئلے پر سوموٹو لیکر اسپتال کو ضلع ہیڈکوارٹر کا درجہ دیکر وینٹی لیٹرز کو واپس کرایا جائے دوسری جانب ڈی ایچ او سکندر علی عباسی نے کہا کہ سندھ کے حکم پر تمام وینٹی لیٹرز کو نوابشاہ منتقل کردیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog