یوٹیلٹی سٹورز کو 10 ارب روپے ا دا کر دیئے گئے ہیں، فردوس عاشق اعوان

Published on April 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 169)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت تنہا ہر شخص کی مشکل کو کم نہیں کر سکتی اور نہ ہی کوئی ادارہ ایسا کر سکتا ہے ، ان کا کہنا تھا اگر تمام مخیئر حضرات تمام اپوزیشن کے اراکین کے ساتھ کے ساتھ مل کر کام کرے تو مشکلات کم ہو سکتیں ہیں ۔ ایم ڈی یو ڈٹیلٹی سٹورز کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جو لوگ مستحق افراد کی مدد کر رہے ہیں ان کو سلام پیش کرتی ہوں ۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 10 ارب روپے یوٹیلٹی سٹورز کو ادا کر دیئے گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے 19 اشیا سستے داموں عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوٹیلی سٹوز کو عوام کی فلاح کیلئے فنکشنل کریں گے۔اڑھائی ارب کی اشیا خرید کر عوام کو سستے داموں فروخت کی جائیں گی ۔وزیراعظم عمران خان نے مستحقین میں کیش دینے کی سکیم کا آغاز بھی آج سے کر دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog