تحصیل کونسل بالاکوٹ کے کنوینئرکے انتخاب سمیت دیگر اہم امور کے سلسلہ میں مشاورتی کونسل بالاکوٹ کا ہنگامی خیز اجلاس

Published on July 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

بالاکوٹ(یواین پی)تحصیل کونسل بالاکوٹ کے کنوینئرکے انتخاب سمیت دیگر اہم امور کے سلسلہ میں مشاورتی کونسل بالاکوٹ کا ہنگامی خیز اجلاس ابتدائی مشاورت کے بعد4اگست تک مﺅخر کر دیاگیا،تفصیلات کے مطابق مشاورتی کونسل تحصیل بالاکوٹ کا انتہائی اہم ہنگامی خیز اجلاس کا انعقاد صدر مشاورتی کونسل تحصیل بالاکوٹ سردار محمود کی صدارت میں منعقد ہوا،اجلاس میں مختلف ویلج کونسلز کے منتخب چیئرمین اور مشاورتی کونسل کے بانی اراکین ومشران نے بھرپور شرکت کی،اجلاس میں تحصیل کونسل بالاکوٹ میں کنوینئرکے انتخاب اور دیگر امور کی انجام دہی کے سلسلہ میں بھرپور مشاورت کی گئی،اجلاس میں سابق ممبر تحصیل کونسل وخطیب حریت قاضی میاں محمد صادق،سردار عنایت الرحمان چیئرمین ویلج کونسل بن بگاڑ،سابق امیدوار قومی اسمبلی و سماجی شخصیت حاجی محمد صابر،سابق تحصیل نائب ناظم و ممبر تحصیل کونسل و سابق صدر انجمن تاجران سردار عبد القدوس،سابق صدر انجمن تاجران جاوید اقبال،چیئرمین ویلج کونسل ست بنی مفتی عمر زیب،چیئرمین ویلج کونسل بسیاں جاگیر و سابق تحصیل نائب ناظم سردار لیاقت کسانہ،چیئرمین میاں محمد آصف،چیئرمین ویلج کونسل بانپھوڑا حاجی محمد صدیق،سردار عبد الرشید آف کانشیاں،سابق ناظم ویلج کونسل ست بنی و جنرل کونسلر ویلج کونسل ست بنی سردار محمد ہارون،سابق نائب ناظم یونین کونسل ست بنی میاں محمد یوسف،ممتاز قانون دان سردار شبیر احمد گورسی ایڈووکیٹ،سابق نائب ناظم ویلج کونسل سنگڑ حسام آباد غلام ربانی،سماجی شخصیات محمد فاروق،حاجی برکت،جنرل کونسلر سردار ریاض عالم،سردار صابر آف کانشیاں،حاجی محمد صدیق اور دیگر نے بھرپور شرکت کی،اجلاس میں مختلف امور زیر بحث لائے گئے اور مقررین نے حالیہ بلدیاتی انتخابات کے نتیجہ میں کامیابی حاصل کرنے والے چیئرمینز،جنرل کونسلرز،کسان کونسلرز،لیڈی کونسلرز،یوتھ کونسلرز اور نائب ناظمین کو مبارکباد پیش کی اور مقامی سطح پر مسائل کے حال کے حوالے سے کوششوں ،طریقہ کار،عوامی امنگوں اور توقعات کو پورا کرنے سمیت دیگر امور کو اپنی مشاورت میں شامل کیا جبکہ تحصیل کونسل بالاکوٹ میں کنوینئر کے انتخاب کے سلسلہ میں بھی ابتدائی مشاورت کے ساتھ مشاورتی کونسل نے قائدین سے مطالبہ کیا کہ وہ عوامی امنگوں کے مطابق مشاورتی کونسل کو اعتماد میں لیکر امیدوار کا انتخاب کریں،اس اہم مشاورتی اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا گیا اور اجلاس طویل مشاورت کے بعد4اگست تک کیلئے مﺅخر کر دیا گیا۔

 

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes