ٹھٹھہ: کورونا وائرس کے کُل 281 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3 مثبت آئے،محمد عثمان تنویر

Published on April 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 225)      No Comments

ٹھٹھہ:(رپورٹ حمید چند) ڈپٹی کمشنر محمد عثمان تنویر نے اپنے ایک اعلامیہ میں ضلع ٹھٹھہ کے عوام کو مطعلہ کیا ہے کہ ضلع ٹھٹھہ میں کورونا وائرس کے حوالے سے کُل 281 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3 مثبت آئے، ان تینوں کیسس کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے جن میں سے 2 مریضوں کے مسلسل دو بار کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انہیں صحتمند قرار دے کر ڈسچارج کیا جا رہا ہے جبکہ باقی ایک کورونا مثبت کیس آئسولیشن وارڈ میں موجود ہے جس کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ ضلع ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے 4 کورونا وائرس کے مریضوں کا ٹیسٹ آغا خان ہسپتال میں کیا گیا اور ان چاروں کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے جن میں سے 2 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ان کے مسلسل دو بار ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ 2 کورونا وائرس کے مثبت کیس ٹھٹھہ میں موجود نہیں ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ آج تک کی رزلٹ رپورٹ کے مطابق صرف ایک کورونا کا مثبت کیس ٹھٹھہ میں ہے جوکہ آئسولیشن وارڈ میں موجود ہے۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ سنہری بینک بہارا سے متعلق مثبت کیس جس کا کورونا ٹیسٹ آغا خان ہسپتال کراچی میں کیا گیا ہے جبکہ ان سے کلوز کانٹیکٹ میں آنے والے لوگوں کے کورونا ٹیسٹ کے سیمپل لئے جا رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题