ترکمانستان دنیا کا واحد اسلامی ملک جہاں کرونا وائرس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا

Published on April 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 204)      No Comments

اشگباد (یواین پی) ترکمانستان دنیا کا واحد اسلامی ملک جہاں کرونا وائرس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وسطی ایشیائی ملک کے دعویٰ کے مطابق وہاں ابھی تک کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، ماہرین کے مطابق سنسرشپ کے لیے مشہور ترکمانستان حکومت حقائق چھپا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت کرونا وائرس کی عالمی وبا تقریباً دنیا کے ہر ملک کو ہی متاثر کر چکی ہے، تاہم بی بی سی اردو کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ترکمانستان ایک ایسا اسلامی ملک ہے جس کا دعویٰ ہے کہ وہاں کرونا وائرس کا ایک بھی کیس نہیں ہے۔اس حوالے سے بہت سے ماہرین میں تشویش پائی جاتی ہے کہ ترکمانستان کی حکومت شاید حقیقت کو چھپا رہی ہے اور اس سے بیماری کو ختم کرنے کی کوششیں متاثر ہوں گی۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اس ملک نے صحت سے جڑے مسائل کو چھپانے کی کوشش کی ہو، ماضی میں بھی ایسا ہو چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ترکمانستان سے ملنے والے صحت کے سرکاری اعدادوشمار انتہائی حد تک ناقابل اعتبار ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme