ٹریفک قوانین پر عمل کئے بغیر حادثات سے بچنا ممکن نہیں: سب انسپکٹر رضوان بھٹی

Published on September 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 219)      No Comments

پٹرولنگ پولیس موبائل ایجوکیشن یونٹ فیصل آباد کی جانب سے روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد
فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد:تفصیلات کے مطابق موبائل ایجوکیشن یونٹ کی ٹیم نے چنیوٹ کا دورہ کیا اس دوران چناب کالج چنیوٹ میں روڈ سیفٹی سیمنار کا انعقاد کیا جبکہ ختم نبوت انسٹی ٹیوٹ آف ماڈرن سائنسس میں روڈ سیفٹی ٹریفک رولز کے متعلق آگاہی لیکچر دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ چنیوٹ کی مختلف شاہراہوں پر روڈ سیفٹی وٹریفک رولز کے متعلق شہریوں میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ سب انسپکٹر رضوان بھٹی نے طلباءکو روڈ سیفٹی و ٹریفک رولز، سوشل میڈیا کے مثبت استعمال اور منشیات کے متعلق آگاہی لیکچرز دیتے ہوئے کہا کہ ہر سال پاکستان میں 27 ہزار سے زائد افراد کی اموات ٹریفک حادثات کی وجہ ہوتی ہے۔اور ان میں 92فیصد حادثات انسانی غلطی اور ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔ طلباءکو روڈ سیفٹی کے بنیادی اصولوں سے روشناس کرواتے ہوئے ٹریفک سائن، روڈ کراسنگ، ٹریفک سگنلز، لین اور لائن ڈسپلن کے متعلق تفصیلی لیکچرز دئیے گئے طلباءکو بتایا گیا کہ ون ویلنگ اور ریس لگانا ایک جان لیو ا کھیل ہے انہیں دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال کرنے کے نقصانات اور ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے فوائد بھی بتائے گئے۔ طلباءکو سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرنے اور سائبر کرائم سے بچنے اور باز رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میدیا پر اسلحہ کی نمائش اور شر انگیز مواد کی اشاعت کرنا جرم ہے۔انہوں نے طلباءکو بتایا منشیات کا استعمال مت کریں اور ایسے افراد اور سوسائٹی سے دور رہیں جو منشیات کی عادی ہیں۔ اس دوران پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1124کے متعلق مفید معلومات دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1124پر کال کریں۔ چنیوٹ وزٹ کے دوران انہوں نے مختلف شاہراہوں پر روڈ سیفٹی شوز کے دوران شہریوں میں روڈ سیفٹی و ٹریفک رولز کے متعلق معلوماتی و آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے اور سست رفتار گاڑیوں کے پیچھے ریفلیکٹرز بھی چسپاں کئے۔چنیوٹ کے شہریوں نے پٹرولنگ پولیس کے روڈ سیفٹی آگاہی مشن کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے اس کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کی اپیل کی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog