روپے کی تگڑی واپسی، ڈالر سستا ہوگیا

Published on April 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 410)      No Comments

کراچی(یواین پی) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 68 پیسے سستا ہو گیا، اسٹاک مارکیٹ میں 441 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔کاروباری ہفتے کےآخری روز امریکی ڈالر کی قدر پاکستانی روپے کے مقابلے 68 پیسے گر گئی جس کے بعد ڈالر 166 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں 441 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 31 ہزار 396 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔واضح رہے گزشتہ روز بھی ڈالر گراوٹ کا شکار رہا جو انٹر بینک میں 57 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے کمی پر مشتمل تھا۔دوسری جانب ایک ماہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 91 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب 91 کروڑ ڈالر کی کمی کے بعد 16 ارب 98 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ایک ماہ کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر 2 ارب 6 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 10 ارب 72 کروڑ ڈالرپر آگئے جب کہ شیڈولڈ بینک کے ذخائر 15 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ 6 ارب 26 کروڑ ڈالر پر آگئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题