لاہور ہائیکورٹ،عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی کیلئے متفرق درخواست سماعت کیلئے منظور

Published on December 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 238)      No Comments

لاہور(یواین پی)لاہور ہائیکورٹ میں عدلیہ مخالف تقاریرپرپابندی کیلئے متفرق درخواست سماعت کیلئے منظورکر لی گئی،جسٹس شاہدکریم درخواست کی سماعت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں مریم نوازودیگرلیگی رہنماو¿ں کی تقاریرپرپابندی کیلئے درخواست دائرکر دی گئی ،درخواست میں دانیال عزیز،جاویدہاشمی ودیگرکے نام بھی شامل ہیں،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ نوازشریف کی نااہلی پرلیگی رہنماعدلیہ مخالف تقاریرکررہے ہیں،عدالت سے استدعاہے کہ لیگی رہنماﺅں کی عدلیہ مخالف تقریر پرپابندی لگائی جائے اور ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے، عدالت نے موقف سننے کے بعد درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes