مریم نواز کی ایل او سی پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ کی مذمت

Published on April 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 176)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ اور معصوم بچے کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔تفصیل کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے درمیان ٹیلفونک رابطہ ہوا۔ مریم نواز نے ندوستانی فوج کی جانب سے نہتے معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے پر افسوس کا اظہار کیا۔مریم نواز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں قائم حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں محمد نواز شریف کی دعائیں اور نیک تمنائیں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آزاد کشمیر میں قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کے ویثرن پر عمل پیرا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes