جموں وکشمیر تحریک نظام مصطفیٰ و سنی فورس کا 6 اگست کو کھوئی رٹہ میں ریلی نکالنے کا اعلان

Published on July 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

ڈونگی(یو این پی)جموں وکشمیر تحریک نظام مصطفیٰ و سنی فورس کا 6 اگست کو کھوئی رٹہ میں ریلی نکالنے کا اعلان،بلدیاتی انتخابات درست اقدام،اقتدار نچلی سطح پر منتقلی فیصلہ کا خیر مقدم،اقربا پروری،رشوت ستانی بوسیدہ سسٹم کے خلاف چھے اگست کو عوام گھروں سے نکلیں نظام مصطفیٰ کے نفاذ کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے تحریک نظام مصطفیٰ و سنی فورس کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ماجد حسین حیدری،تحصیل صدر سید آزاد حسین شاہ کاظمی، سنی فورس کے ونگ کمانڈر شفاعت چوہدری،سید علی حسین شاہ کھوئی رٹہ پریس کلب پریس کانفرنس میں اعلان،مرکزی سیکرٹری اطلاعات جموں وکشمیر تحریک نظام مصطفیٰ ماجد حسین حیدری نے کہا کہ چھے اگست کو جموں وکشمیر تحریک نظام مصطفیٰ کے زیر اہتمام کرپٹ اور فرسودہ نظام کے خلاف ایک بڑے ریلی کھوئی رٹہ شہر میں نکالی جائے گی تحریک اور سنی فورس کے کارکنان سمیت عوام بڑی تعداد میں شریک ہو گی کربلا میں امام حسین نے قربانی دے کر اسلام کی لاج رکھی شہدا کربلا کے مشن کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے تحصیل صدر سید آزاد حسین شاہ و دیگر نے کہا کہ چھے اگست کو کھوئی رٹہ میں بڑی ریلی ہوگی ریلی میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے ریلی کی کامیابی کے لیے بھرپور رابطہ مہم جاری ہے تحریک کے عہدیداران دن رات ایک کر کے ریلی میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنائیں نظام مصطفیٰ ریلی میں حلقہ بھر سے ہزاروں افراد شریک ہوں گے نظام مصطفیٰ کے عملی نفاذ اور کرپٹ اور فرسودہ نظام کے خاتمے کے لیے ہماری جدوجھد جاری رہے گی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题