غریب ملکوں میں ٹیلنٹ کی نہیں پیسے کی کمی ہے اداکارہ جینوارائے

Published on April 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 260)      No Comments

کولکتہ (یواین پی)بھارتی گلوکارہ اداکارہ جینوارائے نے کہا ہے کہ اس جدید دور میں فلمی ، شوبزاور ڈرامہ سازی میں تعلیمی استعداد میں مزید اضافہ ہونا اشد ضروری ہے ہم جیسے غریب ملکوں میں ٹیلنٹ کی نہیں پیسے کی کمی ہے۔ اس کمی کو بڑے بڑے فلمی ادارے ہی پورا کر سکتے ہیں فلمی اداروں کو بھی اس کام میں اپنا ذیادہ سے ذیادہ حصہ ڈالنا چاہیے جرمن جاپان جیسے ممالک ایسے اداروں کی ترقی و خوشحالی کے لئے پورا پورا حصہ ڈالتے ہیں ہماری یہ خوش قسمتی کہ ہمارے فلمی ادارے اپنی مدد آپ کے تحت دیگر ملکوں کی نسبت بہتر کام کر رہے ہیںاخبارات و رسائل کو بھی چاہیے کہ جدید ٹیکنیکس سے ہم لوگوں کو آگاہی دلاتے رہے بعض بڑے اخبارات اپنا حصہ ڈالتے رہتے ہیں ۔ کئی ایک بڑے فلمی میگزین بھی اس شعبے کی حوصلہ افزائی کرتے آ رہے ہیںنئے اداکاروں سے زیادہ سے زیادہ تعاون کریں ۔ نئے اداکاروں کی حوصلہ افزائی سے ہم فلم انڈسٹری کی ترقی و خوشحالی کے راستے پیدا کر سکتے ہیں ہم ایسے قلمکاروں کو سلیوٹ کرتے ہیں جو کسی لالچ کے بغیر ہم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ کوریج دیتے ہیں ۔ اور ایسے لوگ آٹے میں نمک کے برابر ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes