صواآصل ذون49 ایل ڈبلیو ایم کے ملازمین کرپشن پر معطل رشوت دیکر بحال

Published on July 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

صواآصل(یو این پی )صواآصل ایل ڈبلیو ایم سی ذون 49کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے خاکروبوں کی تنخواہیں ہڑپ کرنے والے متعدد ملازمین کو محکمانہ انکوائری میں معطل کیا گیا اور بعد میں رشوت لیکر بحال کر دیا گیاتفصیلات کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی ذون 49میں یونین کونسل 253کا سپر وائزر اعجاز طارق اور سپر وائزر علی رضا خاکروبوں کی تنخواہیں غیر قانونی طریقے سے ہڑپ کرتے تھے جس پر وکرم مسیح اور دیگر خاکروبوں کی شکایات پر افسران کی جانب سے انکوائری ٹیم کو تشکیل دے دیا گیا اور گناگار ثابت ہونے پر ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران نے اعجاز طارق کو محکمہ سے فارغ کر دیا اور علی رضا کو بھی معطل کر دیا جس پر علی رضا کی جانب سے پریس کانفرنس میں افسران بالا ذونل افیسر اور دیگر کے خلاف بھی دیگر نوعیت کی کرپشن کے انکشافات کئے گئے تھے جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران کی جانب سے چند ماہ بعد رشوت لیکر اعجاز طارق اور علی رضا کو بحال کر دیا گیا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes