پنجاب حکومت نے یکم اگست سے جشن آزادی کی تقریبات منانے کا فیصلہ کیا ہے ڈی سی او وہاڑی علی اکبر بھٹی

Published on August 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 571)      No Comments

DV
وہاڑ ی (یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ تعمیر پاکستان کے لیے تحریک پاکستان جیسے جذبہ کی ضروت ہے پنجاب حکومت نے یکم اگست سے جشن آزادی کی تقریبات منانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد لوگوں کو ان قربانیوں کی یاد دلانا ہے جن کی بدولت یہ ملک معرض وجود میں آیا یہ بات انہوں نے جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں ٹی ایم اے وہاڑی میں پرچم کشائی کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ٹی ایم او راؤ نعیم خالد، ٹی او آئی اینڈ ایس، ڈپٹی ڈائریکٹر انفرمیشن سید ماجد علی، صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی ، سینیئر نائب صدر میاں ساجد آصف، جنرل سیکریٹری راؤ خلیل احمد،طاہر شریف گجر، نوشین ملک اور دیگر موجود تھے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے پاکستان کی سول و عسکری قیادت اس ملک کی سالمیت اور ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہیں عوام کی ذمہ داری ہے کہ ہم سب ملک کر اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تحریک پاکستان کے جذبہ سے کام کریں اور اس ملک پاکستان کو ترقی کے بام عروج پر لے جائیں انہوں نے پرچم کشائی کر کے جشن آزادی کی تقریبا کا آغاز کیا اس وقت ملکی ترقی و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں بعد ازاں ٹی ایم اے سے واک کی گئی ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题