لاک ڈاﺅن کی 30 اپریل تک جاری رکھنے کی منظوری

Published on April 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 198)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی )پاکستان میں کورورنا وائرس کے پھیلاﺅ کے پیش نظر حکومت نے ملک میں لاک ڈاﺅن کو 30 اپریل تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس دوران کابینہ نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے اور انسداد کیلئے لاک ڈاﺅن کو 30 اپریل تک جاری رکھنے کی منظوری دیدی ہے ۔ کابینہ کی منظوری کے بعد یہ فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی میں جائے گا جہاں تمام صوبوں کے وزراءاعلیٰ اور عسکری حکام کو آن بورڈ لیا جائے گا ، مشاورت کے بعد قومی رابطہ کمیٹی میں لاک ڈاﺅن کے فیصلے کی حتمی منظوری دی جائے گی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy