الیکشن کمیشن کے تین ارکان آج اپنے عہدوں سے سبکدوش ہو جائیں گے

Published on June 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 327)      No Comments

02
اسلام آباد: (یو این پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تین ارکان آج اپنے عہدوں سے سبکدوش ہو جائیں گے جبکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری پر تاحال بات چیت کا آغاز نہ ہو سکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب سے الیکشن کمیشن کے رکن ریاض کیانی پہلے ہی رخصت پر گئے ہیں، جبکہ تین ارکان روشن عیسانی، شہزاد اکبر اور فضل الرحمن آج جمعہ اپنے عہدوں سے سبکدوش ہو رہے ہیں جبکہ اس سلسلے میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان الیکشن کے ارکان کی تقرری کے حوالے سے بات چیت کا آغاز ہی نہیں ہوا ہے۔ نئے ارکان کی تقرری تک چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان تمام امور سنبھالیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes