کورونا وائرس کیخلاف مدد کیلئے چین کا مزید ڈاکٹرز پاکستان بھیجنے کا فیصلہ

Published on April 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 151)      No Comments

لاہور: (یواین پی) چینی حکومت نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے اور اس کیخلاف مدد کیلئے مزید ڈاکٹرز کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق چینی ڈاکٹرز کو لے کر خصوصی طیارہ سترہ اپریل کو پاکستان پہنچے گا۔ خصوصی طیارے میں آٹھ چینی ڈاکٹر ارومچی سے اسلام آباد پہنچیں گے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے چینی ڈاکٹرز پاکستان سے دس اپریل کو واپس گئے تھے۔ طیارہ اسلام آباد سے واپس جاتے ہوئی کارگو ارومچی لے جائے گا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پرواز کو لینڈنگ کی خصوصی اجازت دے دی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy