حج کی ادائیگی کیلئے 13 لاکھ عازمین کی سعودیہ آمد

Published on September 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 585)      No Comments

1
ریاض/ مکہ(یو این پی) اسلام کے پانچویں رکن ’حج‘ کی ادائیگی کے لیے مختلف ممالک سے 13 لاکھ سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ گئے۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سلیمان الیحیٰی کا کہنا تھا کہ 12 لاکھ 45 سے زائد عازمین فضائی سفر کرکے جدہ کے ’کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ اور مدینہ کے ’پِرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ پڑوسی ممالک سے 65 ہزار سے زائد عازمین زمینی راستوں کے ذریعے حج کے لیے سعودی عرب پہنچے۔ واضح رہے کہ حج کا رکن اعظم ’وقوف عرفہ‘ اتوار کو ادا کیا جائے گا۔ سلیمان الیحیٰی نے کہا کہ حج کے لیے سعودی عرب آنے والے 216 غیر ملکی عازمین نے حج ہدایات پر عمل نہیں کیا، جس کے باعث انہیں دوبارہ ان کے ملک بھیج دیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme