بوریوالہ سمیت صوبہ بھرمیں کلاس نہم کے سالانہ امتحانات 17مارچ سے شروع ہوں گے

Published on March 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 859)      No Comments

3
بوریوالہ(یوا ین پی )بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بوریوالہ سمیت راولپنڈی ،گوجرانوالہ، سرگودھا ، ساہیوال ، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ، لاہورکے تمام 9تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام کلاس نہم کے سالانہ امتحانات 17مارچ بروزجمعہ سے شروع ہوں گے جس کیلئے طلباء و طالبات کو رول نمبر سلپیں جاری کر دی گئی ہیں۔یونی ویژن نیوز کے مطابق تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ ریگولر طلباء وطالبات کو رول نمبر سلپیں ان کے سکولوں اور پرائیویٹ طلباء و طالبات کو رول نمبرسلپیں ان کے داخلہ فارموں پر دیئے گئے پتوں پر ارسال کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر کسی طالب علم کو امتحانات سے قبل رول نمبر سلپ نہ ملے تو وہ متعلقہ امتحانی برانچ سے رابطہ کرکے رول نمبر سلپ حاصل کرسکتاہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme