ایم سی کرکٹ کلب کے ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر رانا ابرار حسین کی فیصل آباد کے خلاف عمدہ پرفارمنس

Published on March 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 497)      No Comments

\"PIC(1)\"
گوجرہ ( یواین پی) ایم سی کرکٹ کلب کے ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر رانا ابرار حسین کی فیصل آباد کے خلاف عمدہ پرفارمنس ،اہل علاقہ نے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 159 گ ب کے رہائشی اور ایم سی کرکٹ کلب کے بہترین آل راؤنڈر رانا ابرار حسین نے فیصل آباد کے خلاف میچ میں اپنے کیرئیر کی 11 ویں نصف سنچری اسکور کی اور اپنی جادوگرانہ باؤلنگ اٹیک سے چار اوورز میں 16 رنز دے کر تین کھلاڑیاں کو پولین کی راہ بھی دکھائی۔اہل علاقہ نے ان کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں صحافیوں اور سیاسی کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کیاور آل راؤنڈر رانا ابرار حسین کی ترقی کے لئے خصوصی دعا کی۔آخر میں مہمانان گرامیوں کو عشائیے سے نوازا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy