ستر ہزار غیر قانونی عازمین حج مکہ سے بے دخل

Published on August 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 380)      No Comments

6
ریاض: (یواین پی) سعودی عرب کے سیکیورٹی حکام نے غیر قانونی طریقے سے بیرون اور اندرون ملک سے حج کے لیے مکہ مکرمہ پہنچنے والے 70 ہزار افراد کو واپس کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی جنرل کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عازمین حج کو بلا اجازت یا غیر قانونی طور پر مکہ مکرمہ لانے میں ملوث 28 ہزار گاڑیوں کے مالکان کو جرمانے کیے گئے یا گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ بعض ایسی گاڑیاں بھی ضبط کی گئی ہیں جو حجاج کرام کے سفر کے لیے نامناسب ہیں جبکہ مناسب سمجھی جانے والی ان گاڑیوں کے مالکان کو جرمانے کیے گئے جن کے پاس حجاج کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے پرمٹ نہیں تھے۔ سیکیورٹی جنرل کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے غیر قانونی طور پر مشاعر میں پہنچنے والے ستر ہزار غیر قانونی عازمین حج کو واپس کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایام حج کے موقع پر حجاج کرام کی نگرانی، ان کی دیکھ بھال اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے چوکس ہیں۔ اس ضمن میں کسی بھی غیر قانونی نقل وحرکت پر بھی گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ حجاج کرام کی سہولت کے لیے مسجد حرام کے آس پاس کاروں کی پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ مکہ مکرمہ بالخصوص حرمین کو ملانے والی شاہراہوں پر ٹریفک رواں رکھنے کے لیے بھی بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایمرجنسی پولیس اور ایمبولیس سروسز بھی عازمین حج کی سہولیات کے لیے ہمہ وقت مصروف ہیں۔ حج کے قواعدو وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题