لاہور میں آٹا مہنگے داموں فروخت، عوام بے بسی کی تصویر بن گئے

Published on June 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 269)      No Comments

لاہور(یواین پی)فلور ملز اور حکومت کے درمیان آٹے کی قیمت کا تنازع حل نہیں ہو سکا ہے۔ لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1035 روپے میں فروخت ہونے لگا۔اشیائے ضروریہ میں آٹا سب سے ضروری ہے۔ نئی گندم کا سیزن آیا تو آٹا سستا ہونے کے بجائے مہنگا کرنے کی الٹی چکی چل گئی۔ ایک ماہ قبل 825 روپے میں دستیاب 20 کلو آٹے کا تھیلا اب 1035 روپے اور 10 کلو کا تھیلا 525 روپے میں مل رہا ہے۔ایک ماہ کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 210 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔ فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم 1900 روپے من تک پہنچ چکی ہے، پرانی قیمت پر آٹا فروخت نہیں کر سکتے۔یاد رہے کہ حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ آٹا مہنگا نہیں کرنے دیں گے لیکن سب دعوے ہوا ہو گئے۔ دکاندار کہتے ہیں کہ فلور ملرز جو قیمت مقرر کر رہے ہیں اس پر آٹا فروخت کر رہے ہیں۔عوام نے حکومت سے اس پر مسئلے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم از کم آٹا تو مناسب قیمت پر ملنا چاہیے۔ حکومتی سطح پر ابھی تک صرف دعوؤں سے ہی کام لیا گیا ہے، مگر انتظامیہ کی جانب سے ٹھوس اقدامات کے منتظر ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog