متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 432 نئے کیسز سامنے آگئے

Published on April 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 202)      No Comments

دُبئی(یواین پی ) متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 432 نئے کیسز سامنے آگئے، متحدہ عرب امارات میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 1ہزار افراد صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں۔ اماراتی وزیرِ صحت نے بتایا ہے کہ مملکت میں کورونا کے 432نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ حکومت نے 14ڈرائیو تھرو ٹیسٹ سروسز بھی شروع کردی ہیں جہاں مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ ملک میں اب روزانہ کی بنیاد پر 10ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے پلازمہ کے ذریعے علاج کے ٹرائلز بھی شروع کردیے ہیں۔ اب اس حوالے سے کوشش کی جائے گی کہ تندرست ہونے والے مریض کے خون سے پلازمہ حاصل کر کے بیمار افراد کا علاج کیا جاسکے۔امارات میں مقیم چند ڈاکٹرز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگلے چار ہفتوں میں کورونا مریضوں کی گنتی میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے، اس کے بعد آہستہ آہستہ کورونا کیسز کی تعداد گھٹتی چلی جائے گی۔معالجین کے مطابق کورونا اماراتی سرزمین سے کب رخصت ہو گا، اس بارے میں کوئی ٹھیک ٹھیک تاریخ نہیں بتائی جا سکتی۔ کیونکہ ابھی تو کورونا مریضوں کی گنتی میں زیادہ تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے۔ بظاہر لگتا ہے کہ اگلے چار ہفتوں میں روزانہ کی بنیاد پر کیسز کی گنتی میں تیزی سے اضافہ ہو گا۔ اس لحاظ سے یہ آنے والے دِن بہت خطرناک ہیں، لوگو ں کو پہلے سے بھی بڑھ کر احتیاط کرنی ہو گی۔ دوسری جانب امارات میں تعینات امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ امریکا نے کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں متحدہ عرب امارات دنیا کا محفوظ ترین ملک ہے، موجودہ پریشان کن حالات میں امارات سے زیادہ محفوظ اور کوئی دوسری جگہ نہیں، اسی لیے امریکا واپس جانے کی بجائے اسی ملک میں قیام کرنے کو ترجیح دوں گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes