امریکی اسلحے کا ایک بڑا حصہ پاکستان کے حوالے

Published on January 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 348)      No Comments

123اسلام آباد (یو این پی) امریکہ کی فوج کا ایک بہت بڑا حصہ اس سال افغانستان سے نکل جائے گا لیکن جاتے ہوئے جدید اسلحہ اور دیگر جنگی سازو سامان پاکستان اور افغانستان کو دے دیا جائے گا۔ انگریزی اخبار ”ٹرائی بیون“ نے وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ جدید اسلحہ اور جنگی سامان کی ایک طویل فہرست پاکستان کو دی جاچکی ہے جس میں سے وزارت دفاع نے کافی کچھ پاکستان کے استعمال کے لئے چن بھی لیا ہے۔ امریکی حکام کو اس بارے میں بتا بھی دیا گیا ہے اور انہوں نے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سامان کا بڑا حصہ پاکستان کو منتقل کردیا گیا ہے جبکہ بقیہ سامان بہت جلد دے دیا جائے گا۔یہ امر بھی اہمیت سے خالی نہیں ہے کہ انتہائی جدید ترین اسلحہ ایک عرب ملک اردن منتقل کردیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog