بھارتی فوج کی ایل اوسی پرپھراشتعال انگیزی ، خواتین اور بچوں سمیت 8 شہری زخمی

Published on October 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 501)      No Comments

نکیال سیکٹرمیں شہری آبادی کونشانہ بنایاگیا ،زخمیوں میں سے بعض حالت کی تشویشناک ہے،ایس ایس پی کوٹلی،
پاک فوج نے منہ توڑ پرجواب دیتے ہوئے دشمن کی گنیں خاموش کرادیں ،مقامی آبادی خوف وہراس میں مبتلا
جنگ بندی کی خلاف ورزی پاکستان نے کی ہے ،2سالہ بچی سمیت 8شہری زخمی ہوئے ، دشمن کی روایتی ہٹ دھرمی
نکیال/جموں(یوا ین پی)بے لگام بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پرپھراشتعال انگیزی ،نکیال سیکٹرمیں شہری آبادی کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خواتین اوربچوں سمیت آٹھ افرادزخمی ہوگئے ،پاک فوج نے منہ توڑ پرجواب دیتے ہوئے دشمن کی گنیں خاموش کرادیں ،ادھردشمن نے روایتی ہٹ دھرمی کامظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پرجنگ بندی کی خلاف ورزی کاالزام عائد کیاہے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی علی الصبح بھارتی فوج نے کنٹرول لائن ک نکیال سیکٹرمیں ایک بارپھرجنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے موہڑہ دھروتی، بالاکوٹ، موہڑہ گھمب، اندرٹھ، اندرلہ ناڑاور اولی کی شہری آبادی کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ۔ضلع کوٹلی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی)چوہدری ذوالقرنین سرفراز کے مطابق بھارتی فوج نے صبح ساڑھے 6 بجے نکیال سیکٹر پر شیلنگ کا آغاز کیا اور سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شیلنگ بہت شدید تھی زخمیوں میں سے بعضکی حالت تشویش ناک ہے۔ ضلع کوٹلی کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر طارق محمود نے بتایا کہ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا موثر جواب دیا گیا ۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری آبادی میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ دوسری جانب بھارتی فوج نے روایتی ہٹ دھرمی کامظاہرہ کرتے ہوئے الزام عائدکیاکہ کنٹرول لائن پر بھمبرگلی ،بالاکوٹ،بسونی،سندوٹ اورمنجاکوٹ کے علاقوں پاکستانی فورسزنے ہلکے اورخودکارہتھیاروں سے فائرنگ اورگولہ باری کی جس کے نتیجے میں دوسالہ بچی سمیت آٹھ شہری زخمی ہوگئے جبکہ گولہ باری سے تین گاڑیوں اوربجلی کے نظام کوبھی نقصان پہنچا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题