فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔10 کلو تھیلے کی قیمت میں 1450 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 2900 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2900 روپے ہے۔فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 4800 روپے فی من تک پہنچ گئی ہے جس کے باعث آٹے کی قیمت میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فیصل آباد میں کئی بار آٹے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آچکا ہے۔