گندم کی خریداری کا ہدف 18 لاکھ 17 ہزار 730 بوری گندم ہے ڈسٹر کٹ فوڈ کنٹرولر

Published on April 17, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 347)      No Comments

اوکاڑہ( یواین پی)صوبائی سیکر یٹری زراعت پنجاب واصف خورشید ،کمشنر ساہیوال ڈویژن احسن وحید اور ڈپٹی کمشنر عثمان علی کا گندم خریداری سنٹر پپلی پہاڑ سنٹر کا دورہ ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر فوڈ حافظ سلمان تنویر اور ڈسٹر کٹ فوڈ کنٹرولر روحیل بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔انہوں نے گندم خریداری سنٹر پر کاشتکاروں کی سہولت اور رہنمائی کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عثمان علی اور ڈسٹر کٹ فوڈ کنٹرولر روحیل بٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں گندم کی خریداری کا ہدف 18 لاکھ 17 ہزار 730 بوری گندم ہے اس سلسلہ میں تحصیل دیپالپور اور تحصیل رینالہ خورد میں 15 خریداری سنٹر ز بنائے گئے ہیں جس میں تحصیل دیپالپور میں 12 اور تحصیل رینالہ خورد میں 3 خریداری سنٹر بنائے گئے ہیں اب تک کاشتکاروں کو 80 ہزار بوری باردانہ دیا جا چکا ہے باردانہ کا اجراءپہلے آیئے پہلے پایئے کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے ۔انہو ںنے بتایا کہ ضلع میں باردانہ کا اجراءبلاتعطل جاری ہے اور مراکز پر کسانوں کی سہولت کے لئے تمام اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں پر سینی ٹائزرز ،صابن سے ہاتھ دھونے کی سہولت اور شامیانوں میں فاصلے پر بیٹھنے اور کو رونا ایس او پیز کے مطابق تمام انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیںانہیں بتایا گیا کہ تحصیل اوکاڑ ہ میں گندم خریداری کے لئے محکمہ پاسکو با اختیار ہے اور اس سلسلہ میں محکمہ پاسکو انتظامات مکمل کر چکا ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme