ماضی کے معروف اداکاراسد بخاری کے انتقال پر شوبز حلقوں کا اظہار افسوس

Published on April 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 231)      No Comments

ایم اے ٹھاکر،ساجد علی ساجد،ڈاکٹرخرم،روز بٹ،حنا ملک،حمیراناز کا اظہار تعزیت
لاہور (یواین پی)فلم انڈسٹری کے ماضی کے معروف اداکاراسد بخاری کے انتقال پر شوبز حلقوں کا اظہار افسوس،پاکستانی فلموں کے نامور ولن اسد بخاری کے انتقال پہ فلم ڈائریکٹرساجد علی ساجد،ایم اے ٹھاکرکامیڈین،رائٹرڈاکٹربی اے خرم،سنگر حنا ملک،شاعرزکیر احمد بھٹی،سنگرامین راجہ،علی چوہدری،فلم سٹارروزبٹ،سنگرامیراحمد اورحمیرانازنے گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کی،اسد بخاری فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار تھے آسو بلا ،اج دی گل اور لنڈا بازار ان کی ذاتی فلمیںتھیں ان کی مشہور فلموں میںظلم دا بدلہ،دھیاں نمانیاں،چن مکھناں ،جند جان ، و دیگر شامل ہیں چار سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog