وزیراعظم نواز شریف سے معروف فلمساز شرمین عبید کی ملاقات

Published on February 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 458)      No Comments

333
اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم سے معروف فلمساز شرمین عبید نے ملاقات کی ہے، نواز شریف کا کہنا تھا کہ غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کی روک تھام کیلئے پرعزم ہیں،آنر کلنگ جیسی روایات اسلام کے منافی ہیں۔وزیراعظم نوازشریف سے آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔وزیراعظم نے معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے شرمین عبید چنائے کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل جیسی روایات اسلام کے منافی ہیں،حکومت آنر کلنگ کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، متحرک اور خوشحال پاکستان کیلئے خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ انہیں تحفظ بھی فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل جیسے سماجی جرائم کے خاتمے کیلئے پہلے سے موجود قوانین میں موجود سقم دور کرنے کی ہدایات دے رکھی ہیں، تمام شراکت داروں کی مشاورت اور تعاون سے غیرت کے نام پر قتل جیسے جرائم کا خاتمہ ممکن ہے ۔شرمین عبید چنائے کا کہنا تھا کہ غیرت کے نام پر قتل کے معاملے کیخلاف وزیراعظم کا کردار قائدانہ ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes