لاہور ۔۔۔ سری لنکا کے ہاتھوں ایشیا کپ کا فائنل ہارنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم آج سوموار کی صبح ای کے 624کے ذریعے ڈھاکہ سے براستہ دوبئی لاہور پہنچے گی ۔لاہور آنے والے کھلاڑیوں میں مصبا ح الحق ،محمد حفیظ ،احمد شہزاد ،سعید اجمل ،عبدالرحمان ،محمد طلحہ ،بلاول بھٹی ،صہیب مقصود ،عثمان ہاشمی ۔عمر اکمل اورٹیم منیجر ذاکر خان شامل ہوں گے ۔