کرونا ویکسینیشن مہم کو مزید تیز کیا جائے. ریاض حسین لغاری

Published on January 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 104)      No Comments

سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں کرونا ویکسینیشن کو سو فیصد یقینی بنایا جائے. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون
ٹھٹھہ (یواین پی/رپورٹ حمید چنڈ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری نے محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرونا ویکسینیشن مہم کو مزید تیز کیا جائے اور ہر صورت میں مکمل حدف حاصل کیا جائے تا کہ عوام کو اس خطرناک بیماری سے محفوظ کیا کیا جا سکے. یہ ہدایات انہوں نے دربار ہال مکلی میں کرونا ویکسینیشن مہم کو مزید تیز اور جائزہ لینے کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن ،محکمہ صحت، روينيو، پی پی ایچ آئی، مرف، سوشل ویلفیئر، پاپوليشن اور دیگر محکموں کے افسران کے علاوہ مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی. اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری نے انہیں مزید ہدایت کی کہ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں کرونا ویکسینیشن کو سو فیصد یقینی بنایا جائے. انہوں نے این جی اوز کے نمائندوں پر زور دیا دیا کہ وہ مہم کے دوران کرونا ویکسینیشن ٹیموں سے مکمل تعاون کریں اور ان کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائیں تاکہ سو فیصد حدف حاصل کرکے کرونا کو شکست دی جا سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes