پنجاب میں تقریباً 15 فیصد گندم کی کٹائی ہو چکی: وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ

Published on April 19, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 216)      No Comments

لاہور: (یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں تقریباً 15 فیصد گندم کی کٹائی ہو چکی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے کابینہ کمیٹی کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران صوبائی وزراء راجہ بشارت،،میاں اسلم اقبال، ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر، سیکرٹری اطلاعات، عسکری حکام اور متعلقہ افسران نے ا جلاس میں شرکت کی۔سینئر ممبر بور ڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر اربن یونٹ، سیکرٹری لوکل گورنمٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ،ڈی جی پی ڈی ایم اے،سیکرٹری منصوبہ بندی وترقیات،سیکرٹری محنت، سیکرٹری انڈسٹریز،سیکرٹری فوڈ،سیکرٹری زراعت اور چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے بھی ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا گیا، لاک ڈاؤن میں توسیع کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر بھی غورکیا گیا۔اجلاس میں ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے حفاظتی کٹس کی دستیابی اور خریداری سے متعلقہ امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی کہ پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 78 نئے کیس سامنے آئے ہیں پنجاب میں اب تک کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد3465 ہے، 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں ایک متاثرہ مریض جاں بحق ہوا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes