پی ایس ایل2021ء کا آفیشل ترانہ ’گروو میرا‘ ریلیز کردیا گیا

Published on February 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 124)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021ء کا آفیشل ترانہ ’گروو میرا‘ ریلیز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 2021ء کے آفیشل ترانے میں کورونا وائرس کے بعد پیدا شدہ حالات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ جہاں سٹیڈیم تو خالی ہیں مگر مداح اپنے گھروں میں ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر میچ دیکھتے نظر آتے ہیں۔ترانے کی تیاری میں پاکستان کے فوک، پاپ اور ہپ ہاپ گلوکاروں نے شرکت کی ہے۔ فوک گلوکارہ نصیبو لعل، پاپ گلوکارہ آئمہ بیگ اور ہپ ہاپ سٹارز ینگ سٹنرز نے ترانے میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ترانے کی ویڈیو کو فدا معین نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ چھ معروف کرکٹرز بھی ترانے کی آفیشل ویڈیو میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔ان کھلاڑیوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان، ملتان سلطانز کے شان مسعود، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی، پشاور زلمی کے وہاب ریاض، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد اور کراچی کنگز کے بابراعظم شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme