تیل پانی ہو گیا، عالمی مارکیٹ کریش، امریکی کروڈ آئل پہلی بار منفی میں چلا گیا

Published on April 21, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 187)      No Comments

نیو یارک: (یواین پی) تیل پانی پانی ہوگیا، عالمی مارکیٹ کریش کر گئی جس کے بعد امریکی کروڈ آئل پہلی بار منفی میں چلا گیا، کینیڈا میں تیل کے کنوئیں بند کر دیئے گئے۔امریکی کروڈ آئل پہلی بار منفی میں چلا گیا۔جس کے بعد ملک میں بھی لوگوں نے پٹرول 50 روپے لٹر پر آنے کی امید لگالی۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے، اس دوران سعودی عرب، روس کے درمیان تیل کی قیمتوں پر ہونے والی کشیدگی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی دیکھی گئی تھی جس کے بعد دونوں ممالک میں ’ڈیل‘ ہوئی تھی، دو روز قبل تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھی دیکھنے کو ملا تھا۔تاہم اب مزید خبریں آئی ہیں کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ایک مرتبہ پھر بڑا جھٹکا لگا ہے، ایک ہی روز کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت کریش کر گئی ہے جس کے بعد امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی ) کی قیمت منفی زون میں داخل ہو گئی ہے۔ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت پہلی بار منفی زون میں داخل ہوئی ہے۔ جس کے بعد قیمت منفی 37 ڈالر فی بیرل تک ہو گئی۔ امریکی خام تیل میں کمی کے بعد مئی کے معاہدے بند کر دیئے گئے۔ متعددامریکی تیل کی کمپنیاں بند ہونے کے قریب اور ریڈزون میں آگئیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog