وفاقی حکومت نے زکوۃ کا نصاب جاری کر دیا

Published on April 21, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 183)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وفاقی حکومت نے زکوۃ کا نصاب جاری کر دیا، رواں سال سیونگ اکاونٹ میں 46 ہزار 329 روپے ہونے پر زکوۃ کٹوتی ہوگی، کٹوتی یکم رمضان کو کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے رواں برس 1441 ہجری کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈویژن کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو نوٹیفکیشن بھیجا گیا جس کے بعد اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو زکوٰۃ کے نصاب سے آگاہ کردیا۔جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق رواں برس 1441 ہجری کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 46 ہزار 329 روپے مقرر کیا گیا ہے ۔ زکوٰۃ کی کٹوتی ڈھائی فیصد کے حساب سے کی جائے گی۔ زکوٰۃ کی کٹوتی صرف سیونگ اکاونٹس میں موجود رقم سے کی جاتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes