ناجائز منافع خوروں ،ذخیرہ اندوزوں ،چور بازاری اور بے جا مہنگائی کے مرتکب عناصر سے سختی سے نمٹا جائیگاڈی سی او جھنگ

Published on September 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 484)      No Comments

DALIN 1
جھنگ (یواین پی)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرناد ر چٹھہ نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوروں ،ذخیرہ اندوزوں ،چور بازاری اور بے جا مہنگائی کے مرتکب عناصر سے سختی سے نمٹا جائیگا اورملاوٹ سے پاک اشیاء کی فراہمی کے مشن کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک اجلاس کے دوران کیا۔ڈی سی او نادر چٹھہ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو ریٹ لسٹیں صبح آٹھ بجے سے قبل مہیا کی جائیں اور مقررہ قیمتوں کی لسٹیں اپنی دکانوں پر نمایاں جگہ آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین مقررکردہ نرخوں کے مطابق اشیاء فروخت کریں۔اجلاس میں ملز مالکان ،تاجرو اور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے باہمی صلاح مشورہ سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے نئے ریٹ مختص کئے گئے جس کے مطابق عا م مارکیٹ میں20کلوگرام وزنی آٹے کا تھیلہ پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق جبکہ کھلا آٹا 37روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوگا اس طرح ویجیٹیبل گھی کشمیر/کسان153روپے،ویجیٹیبل گھی مقامی ملز135روپے،ویجیٹیبل گھی کراچی برانڈوغیرہ110روپے فی کلوگرام،چینی63روپے فی کلوگرام، چاول سپر کرنل کچی و پکی باسمتی نئے70اور پرانے80 روپے ،چاول 386باسمتی45 روپے اورچاول اری چھ ٹوٹاعام35روپے فی کلوگرام،دال چناباریک95،دال چنا موٹی100روپے،دال مونگ درجہ اول120روپے فی کلو گرام،دال ماش ان دھلی 165،دال ماش دھلی( چمن)185روپے،دال مسور لوکل145اورمپورٹڈ115 ،مسورثابت 105روپے فی کلوگرام،کالا چنالوکل95 روپے،کالا چنا باریک 85روپے ،سفید چنا امپورٹڈ88 اورلوکل85روپے فی کلوگرام، بیسن 95روپے فی کلوگرام،سرخ مرچ امپورٹڈ پسی ہوئی185روپے فی کلوگرام،میدہ /سوجی 42روپے کلوگرام، چھوٹا گوشت 480روپے اور بڑا گوشت250روپے فی کلوگرام، پکوڑے ویجیٹیبل120روپے فی کلوگرام، سادہ سموسہ10روپے چکن سموسہ15روپے،دودھ55روپے فی لیٹر،دہی 60روپے کلو،برف4روپے فی کلو گرام،روٹی(100گرام)5روپے اور خمیری7روپے ،نان سادہ7روپے اور روغنی10روپے،دال روٹی اور سلاد فی افراد40روپے فروخت ہوگی جبکہ پھل و سبزیات اور چکن برائیلر/انڈہ پولٹری ایسوسی ایشن کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت ہونگے۔انہوں نے صارفین سے کہاہے کہ جو دکاندار مقررکردہ ریٹ سے زائد نرخو ں پر اشیاء فروخت کرے اسکے بارے فوری طور پرانتظامیہ کو اطلاع دیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy