وقت سے پہلے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنا بہت بڑی غلطی ثابت ہو گی: منشا پاشا

Published on April 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 166)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا کا کہنا ہے کہ وقت سے پہلے ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرنا بہت بڑی غلطی ثابت ہو گی۔پاکستانی اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دعائیہ پیغام شیئر کیا۔دعائیہ پیغام شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ امید ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پورا ملک متحد ہوجائے گا۔انہوں نے لکھا کہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث پاکستان کے سینئر افیسرز کو کورونا ٹیسٹ کروانے کی ضرورت پیش آئے گی ۔منشا پاشا کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ماضی کی رنجشوں کو بھلا کر ہمیں اپنی بقا کی خاطر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题