‏آن لائن گیم ‘’پب جی’’ پر پابندی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Published on April 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 181)      No Comments

لاہور (یواین پی) آن لائن گیم ‘’پب جی’’ پر پابندی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں یہ درخواست شہری فیضان مقصود کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہےدرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ‘’پب جی’’ گیم سے نوجوان نسل کی تعمیری صلاحتیں کم ہو رہی ہیں۔ گیم سے ذہنی نشونما پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ‘’پب جی’’ گیم پر پابندی عائد کرنے کےاحکامات جاری کرے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes