پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز، 212 اموات

Published on April 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 253)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی) پاکستان بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 10076 ہو چکی ہے جبکہ 212 افراد اس موذی مرض میں مبتلا ہو کر اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک ملک بھر میں 118020 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5637 افراد کا طبی معائنہ کیا گیا، 327 نئے کیس سامنے آئے جبکہ 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔صوبہ پنجاب کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں روز بروز اس مرض میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ صوبے بھر میں کورونا وائرس کے 4328 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں سست روی کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومتوں کو فوری اقدامات کا حکم دے دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے حکومت سندھ سے ترمیم شدہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ، یونین کونسلز اور تحصیلوں کی تعداد کا نوٹی فکیشن طلب کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ سندھ میں بلدیاتی حکومتوں کی مدت اگست 2020ء میں ختم ہو جائے گی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے صوبائی حکومتوں کو فوری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے لئے دستاویزات دینے میں ناکام رہے۔دیگر صوبوں کی بات کی جائے تو صوبہ سندھ میں 3373، اسلام آباد میں 194، بلوچستان میں 495، خیبر پختونخوا میں 1345، گلگت بلتستان میں 290 جبکہ آزاد کشمیر میں 51 کنفرم مریض ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق صوبہ سندھ میں 69، صوبہ پنجاب میں 51، اسلام آباد میں 3، بلوچستان میں 6، خیبر پختونخوا میں 80 اور گلگت بلتستان میں 3 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں تاہم آزاد کشمیر سے ابھی تک ہوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme