ملک کے بڑے شہروں کی طرح چھوٹے شہروں میں بھی آزادی کا جشن منایا گیا

Published on August 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 178)      No Comments

اسلام آباد ( یواین پی) ملک میں بڑے شہروں کی طرح چھوٹے شہروں میں بھی جشن آزادی جوش جذبے سے منایا گیا، جگہ جگہ پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی گئیں، عوام کی بڑی تعداد نے وطن سے محبت کا اظہار کیا ۔سندھ میں نوابشاہ،لاڑکانہ،خیر پور ناتھن شاہ،مٹیاری،ٹھٹھہ ،دادو،ہالا میں پروقار تقاریب سجائی گئیں ۔خیبر پختونخوا کےمختلف شہروں میں بھی لوگوں کو جوش و خروش عروج پر رہا، مردان ،صوابی ،کوہاٹ ،ایبٹ آباد ،نوشہری،چارسدہ ،چھوٹا لاہور ،زیدہ ،مانسہرہ،حویلیاں اور دیگر شہروں میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریبات ہوئیں ۔ شمالی وزیر ستان میں میرانشاہ کے یونس خان سٹیڈیم میں یوم آزادی کی تقریب منعقد ہوئی ۔پنجاب میں گوجرانوالہ ،ساہیوال،نارووال ،وہاڑی،بہاولپور ،بہاولنگر،ڈی جی خان،لودھراں ،مری میں پروقار اور شاندار تقاریب کا اہتمام کیا گیا ۔رینالہ خورد پنڈی بھٹیاں ،جلالپور پیروالا ،ہارون آبا،میاں چنوں،شکرگڑھ،حافظ آباد،کوٹ رادھا کشن ،چونیاں میں بھی پرچم کشائی کی تقریبات ہوئیں جب کہ چھانگا مانگا میں جشن آزادی 20 ایکڑ رقبے پر پودے لگا کر منایا گیا اور صرف تین منٹ میں 10 ہزار پودے لگائے گئے ۔بلوچستان میں چمن،لسبیلہ ،بارکھان،اوتھل حب ،ڈیرہ بگٹی اور سوئی میں جشن آزادی پورے جوش و جذبے سے منایا گیا ،چمن میں ایدھی سینٹر کے سامنے پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیرندیم سہیل ، ڈپٹی کمشنر طفیل بلوچ اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ڈیرہ بگٹی میں سوئی کے ایف سی اسٹیڈیم میں یوم آزادی کی رنگا رنگ اور پر وقار تقریب ہوئی اور فنکاروں نے ملی نغموں پر فن کا مظاہرہ کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes