پاکستان آرڈننس فیکٹریز وطن عزیز کا ایک دفاعی پیداوار کا ادارہ ہے سید نسیم رضا

Published on November 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 382)      No Comments

pic pof taxila
ٹیکسلا( یو این پی )نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد میں جاری 16 ویں نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء جن میں سینیٹر مس سحر کامران ، ملک محمد عزیرخان ایم این اے ، ڈاکٹر شاہدہ رحمانی ایم این اے، مولانا قمرالدین ایم این اے،مس نسیمہ حفیظ الرحمان ا یم این اے، مس ثریا جتوئی ایم این اے، سردار شہاب الدین خان سیہڑایم پی اے، ملک احمد سعید خان ایم پی اے،میاں عرفان عقیل دولتانہ ایم پی اے اور سول سوسائٹی کے نمائندوں بشمول محمد خالد مجید، احمد جواد اور سینئر فوجی افسران شامل تھے نے نجم الدین شیخ سابق سفیرسینئرفیکلٹی ممبرکی قیادت میں پاکستان آرڈننس فیکٹریز کا دورہ کیا۔ پی او ایف آمد پرسید نسیم رضاچیف ایگزیکٹو واہ نوبل نے اپنی تفصیلی بریفنگ میں شرکاء کو بتایا کہ پاکستان آرڈننس فیکٹریز وطن عزیز کا ایک دفاعی پیداوار کا ادارہ ہے جو مسلح افواج کی ضروریات پوری کرنے کے بعد ملکی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے پی او ایف کے مختلف شعبوں اور مستقبل میں نئی ٹیکنالوجیز متعارف کروانے اور ویلیو ایڈیشن کے جاری منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس عظیم قومی ادارے کو مستقبل میں خود کفالت اور اسلحہ سازی کے جدید رجحانات سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مختلف ممالک کے ساتھ جوائنٹ وینچر کر کے پلانٹ اور مشینری کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ پاکستان آرڈننس فیکٹریز دفاعی صنعت کا ایک اہم ادارہ ہے اور اسے امن اور جنگ کے دوران پاکستان کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کا مینڈیٹ دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حالیہ دہشت گردی کی جنگ میں پی او ایف پاکستان کی مسلح افواج کی اضافی ضروریات کو بہت سارے چیلنجز کے باوجود پورا کر رہی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد احسن محمود،ہلال امتیاز (ملٹری) چیئرمین پی او ایف بورڈ نے شرکاء کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے۔ شرکاء نے تفصیلی بریفنگ اور وژن کو سراہا اور دفاعی پیداوار کے اس ادارے کی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور معزز اراکین وفد نے ڈسپلے روم میں دفاعی مصنوعات دیکھنے کے بعد پی او ایف کی چند پیداواری یونٹس کا دورہ کیا اور اسلحہ و گولہ بارود کی تیاری کے مراحل دیکھے۔ انہوں نے پی او ایف میں تیار ہونے والی دفاعی مصنوعات کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی اور پی او ایف کو دیگر اداروں کے لیے مثالی اور رول ماڈل قرار دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题