گندم کی خود کفالت پالیسی سے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی شہزاد صابر

Published on March 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 332)      No Comments

\"10-3-2014\"
وہاڑی( یواین پی)ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت وہاڑی چودھری شہزاد صابر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے گندم کی خود کفالت پالیسی کے تحت پیداواری مقابلوں کا جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے اس سے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے اور گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے یہ بات انہوں نے ڈی او زراعت کے دفتر میں گندم کے پیداواری مقابلوں کے لیے مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کے دوران کہی اس موقع پر ڈی او زراعت چودھری صفدر علی گجر ، ڈی ڈی او زراعت راؤ محمد اشفاق کے علاوہ اڈاپٹو ریسرچ ، کاٹن ریسرچ اور کراپ رپورٹنگ شعبوں کے افسران نے شرکت کی ۔گندم کے پیداواری مقابلوں کے لیے ضلع، تحصیل اور مرکز کی سطح پر کمیٹیوں کی تشکیل کی گئی اور بتایا گیا کہ ہر مرکز سے دس کھیتوں کا انتخاب کیا جائے ۔ اور فہرستیں ، زراعت آفیسر ، ڈی ڈی او زراعت اور ڈی او زراعت سمیت اسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر کے باہر آویزاں کی جائیں ۔ ان فہرستوں کے بارے میں کاشتکار کسی شکایت سے متعلق تحصیل کمیٹی کو تحریری آگاہ کریں جو ایک ہفتہ میں شکایت کو نمٹانے کی پابند ہو گی ۔کٹائی سے قبل محکمہ مال کے ریکارڈ سے رقبہ کی ملکیت کا تعین کیا جائے۔کٹائی سے متعلق کاشتکار کی شکایت کا فیصلہ ضلعی کمیٹی کریگی گندم کے وزن کے لیے الیکٹرک کنڈا ستعمال کیا جائیگا۔گندم کی کٹائی15۔اپریل سے کی جائیگی ضلع سطح پر پہلا انعام ٹریکٹر ، دوسرا انعام لیزر لینڈ لیولر،اور تیسرا انعام آٹو میٹک ویٹ تھریشر رکھا گیا ہے اسی طرح تحصیل سطح کے مقابلوں میں پہلا انعام ویٹ ریپر، دوسرا انعام سیڈ کم فرٹیلائزرڈرل اور یتسرا انعام فرٹیلائزر براڈ کاسٹر رکھا گیا ہے ڈی او زراعت چودھری صفدر علی نے بتایا کہ گندم کے پیداواری مقابلوں میں شرکت کے لیے 743کاشتکاروں کی درخواستیں موصول ہو ئی ہیں

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog