پنجاب حکومت نے رائز پنجاب منصوبہ 2020ء کی منظوری دے دی

Published on April 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 231)      No Comments

 


لاہور(یواین پی)پنجاب حکومت نے رائز پنجاب منصوبہ 2020ء کی منظوری دے دی جس کے تحت صوبے میں فوری طور پر 50 لاکھ افراد کو نوکریاں فراہم کرنے کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔یواین پی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے نقصانات سے نمٹنے کا پلان تشکیل دے دیا گیا ہے اور صوبے کے تمام محکموں میں 50 نکات پر مشتمل اہم منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس کی صوبائی حکومت نے منظوری بھی دے دی ہے، اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اس منصوبے کا کل باقاعدہ اعلان کریں گے۔رائز پنجاب پروگرام کو آئندہ بجٹ 2020ء میں شامل کیا جائے گا، رائز پنجاب منصوبہ 2020ء کے تحت صوبے میں فوری طور پر 50 لاکھ افراد کو نوکریاں فراہم کرنے کے مواقع پیدا کیے جائیں گے، سرکاری اسکولز میں آن لائن ایجوکیشن پراجیکٹ شروع کیا جائے گا، سرکاری اسکولوں میں ایک ہزار سائنس لیبارٹریاں بلڈنگز بنائی جائیں گی، صوبے میں 100 ماڈل اسکولز اور 2 ہزار کلاس رومز تعمیر کی جائیں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes