کوٹرادھا کشن ،گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف کامرس کا قیام عمل میں لایا جائے مقصود احمد چودھری جاوید اقبال

Published on April 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 342)      No Comments

کو ٹ رادھا کشن ( یو این پی) پریس کلب کے سر پرستِ اعلیٰ مقصود احمد چودھری اور صدر محمد جاوید اقبال باقر نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ دوسری تحصیلوں کی طرح کوٹرادھا کشن میں بھی گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف کامرس کا قیام عمل میں لایا جائے انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا اس پراجیکٹ پر ہوم ورک مکمل کر چکا ہے مگر جب سے یہ ادارے ہائر ایجوکیشن میں شفٹ ہو ئے ہیں اس کے قیام کا عمل کھٹائی میں پڑ گیا ہے لہٰذا پنجاب گورنمنٹ کو اس کے قیام کا عمل مکمل کرنا چاہئیے 2018کے انتخابات سے قبل اس کا قیام ن لیگ کے لئے بہتر ثابت ہو سکتا ہے امیدِ واثق ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف اپنی پہلی فرصت اس پراجیکٹ کی تعمیر و تشکیل کے احکامات جاری فرمائیں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes